hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12731

.

سنن البيهقي

12731
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی قَوْلِہِ { فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَیْہِ مِنْ خَیْلٍ وَلاَ رِکَابٍ } قَالَ صَالَحَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَہْلَ فَدَکَ وَقُرًی قَدْ سَمَّاہَا لاَ أَحْفَظُہَا وَہُوَ مُحَاصِرٌ قَوْمًا آخَرِینَ فَأَرْسَلُوا إِلَیْہِ بِالصُّلْحِ قَالَ { فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَیْہِ مِنْ خَیْلٍ وَلاَ رِکَابٍ } یَقُولُ : بِغَیْرِ قِتَالٍ۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ : وَکَانَتْ بَنُو النَّضِیرِ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- خَالِصًا لَمْ یَفْتَحُوہَا عَنْوَۃً افْتَتَحُوہَا عَلَی صُلْحٍ فَقَسَمَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- بَیْنَ الْمُہَاجِرِینَ لَمْ یُعْطِ الأَنْصَارَ مِنْہَا شَیْئًا إِلاَّ رَجُلَیْنِ کَانَتْ بِہِمَا حَاجَۃٌ۔ وَرَوَاہُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمَعْنَاہُ۔ [صحیح]
(١٢٧٢٦) زہری سے اللہ تعالیٰ کے فرمان : { فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَیْہِ مِنْ خَیْلٍ وَلاَ رِکَابٍ } کے بارے میں منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فدک والوں سے اور بستی والوں سے جس کا نام راوی کو بھول گیا ہے سے صلح کی۔ اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک اور قوم کا محاصرہ کیے ہوئے تھے، ان لوگوں نے آپ کے پاس بطور صلح کے مال بھیجا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : { فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَیْہِ مِنْ خَیْلٍ وَلاَ رِکَابٍ } یعنی بغیر لڑائی کے۔ زہری نے بنو نضیر کے مال بھی خاص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تھے کیونکہ وہ بغیر جنگ کے حاصل ہوئے تھے، کچھ زور سے تو ان کو فتح نہیں کیا تھا۔ بلکہ صلح کے طور پر فتح یا تھا اس لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان مالوں کو تقسیم کردیا۔ مہاجرین میں اور انصار کو اس میں سے کچھ نہ دیا تھا، مگر دو آدمیوں کو جو ضرورت مند تھے۔