hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12753

.

سنن البيهقي

12753
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۷۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ لْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَیْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ بَیْنَنَا وَبَیْنَکَ ہَذَا الْحَیَّ مِنْ مُضَرَ وَإِنَّا لاَ نَصِلُ إِلَیْکَ إِلاَّ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ أَوْ قَالَ فِی رَجَبٍ فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَأْخُذُ بِہِ وَنَدْعُو إِلَیْہِ مَنْ وَرَائَ نَا مِنْ قَوْمِنَا۔ قَالَ : آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْہَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ آمُرُکُمْ أَنْ تَشْہَدُوا أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَتُقِیمُوا الصَّلاَۃَ وَتُؤْتُوا الزَّکَاۃَ وَتُعْطُوا مِنَ الْمَغْنَمِ سَہْمَ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَالصَّفِیَّ وَأَنْہَاکُمْ عَنِ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِیرِ ۔ تَفَرَّدَ بِہِ أَبُو ہِلاَلٍ الرَّاسِبِیُّ بِذِکْرِ الصَّفِیِّ فِیہِ۔ [صحیح]
(١٢٧٤٨) ابو جمرۃ کہتے ہیں : میں نے ابن عباس (رض) سے سنا، وہ کہتے تھے : عبدالقیس کا وفد جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کون لوگ ہیں ؟ انھوں نے ربیعہ سے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : مرحبا قوم کو بغیر کسی ندامت کے۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم ربیعہ کے قبیلے سے ہیں، ہم آپ کے پاس بڑی مشقت کے بعد آئے ہیں، ہمارے اور آپ کے درمیان کفار کا قبلہ مضر ہے، ہم آپ کے پاس صرف اشہر حرم میں پہنچ سکتے ہیں، پس ہمیں کوئی واضح حکم دے دیں، ہم اس کی طرف اپنے پچھلوں کو بھی دعوت اور ہم جنت میں داخل ہوجائیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : میں تمہیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں اور چار سے روکتا ہوں، میں تمہیں ایک اللہ پر ایمان کا حکم دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو ایمان باللہ کیا ہے ؟ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا اور یہ کہ تم غنیمت کے مال سے خمس دو گے اور میں تمہیں چار چیزوں سے روکتا ہوں : دباء (کدو) سے ختم (سبز لاکھی برتن) سے نقیر (کریدی لکڑی کے برتن) سے مزفت (روغنی برتن) سے اور کبھی نقیرکا لفظ بولا اور کہا : ان کو یاد رکھو اور اپنے پچھلوں کو بھی ان کی دعوت دو ۔