(۱۲۸۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ السَّامِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو عَزَّۃَ یَوْمَ بَدْرٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنْتَ أَعْرَفُ النَّاسِ بِفَاقَتِی وَعِیَالِی وَإِنِّی ذُو بَنَاتٍ قَالَ فَرَّقَ لَہُ وَمَنَّ عَلَیْہِ وَعَفَا عَنْہُ وَخَرَجَ إِلَی مَکَّۃَ بِلاَ فِدَائٍ فَلَمَّا أَتَی مَکَّۃَ ہَجَا النَّبِیَّ -ﷺ- وَحَرَّضَ الْمُشْرِکِینَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأُسِرَ یَوْمَ أُحُدٍ أُتِیَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ یُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَیْنِ ۔ ہَذَا إِسْنَادٌ فِیہِ ضَعْفٌ وَہُوَ مَشْہُورٌ عِنْدَ أَہْلِ الْمَغَازِی۔ [صحیح]
(١٢٨٣٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : ابو عزۃ نے بدر کے دن کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ لوگوں میں میرا فاقہ، تنگدستی اور میری بیٹیاں ہیں، آپ جانتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے چھوڑ دیا اور اس پر احسان کیا اور اس سے درگزر کیا : وہ مکہ بغیر فدیہ کے چلا گیا، جب مکہ گیا تو اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی توہین کی اور مشرکوں کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ابھارا، پس احد کے دن پھر اسے قیدی بنا لیا گیا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔