(۱۲۸۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْبَاہِلِیُّ حَدَّثَنِی ضَبَّۃُ بْنُ مِحْصَنٍ قَالَ قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَبُو مُوسَی اصْطَفَی أَرْبَعِینَ مِنْ أَبْنَائِ الأَسَاوِرَۃِ لِنَفْسِہِ فَقَدِمَ عَلَیْہِ أَبُو مُوسَی فَقَالَ : مَا بَالُ أَرْبَعِینَ اصْطَفَیْتَہُمْ لِنَفْسِکَ مِنْ أَبْنَائِ الأَسَاوِرَۃِ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ اصْطَفَیْتُہُمْ وَخَشِیتُ أَنْ یُخْدَعَ عَنْہُمُ الْجُنْدُ فَفَادَیْتُہُمْ وَاجْتَہَدْتُ فِی فِدَائِہِمْ ثُمَّ خَمَّسْتُ وَقَسَمْتُ فَقَالَ ضَبَّۃُ : فَصَادِقٌ وَاللَّہِ فَما کَذَبَ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ وَمَا کَذَبْتُہُ۔ [حسن]
(١٢٨٥١) ضبہ بن محصن کہتے ہیں : میں نے امیرالمومنین عمر بن خطاب (رض) سے کہا کہ ابوموسیٰ نے قیدیوں کے بیٹوں میں سے چالیس کو اپنے لیے منتخب کرلیا۔ جب ابوموسیٰ آئے تو عمر نے کہا : تیرا کیا معاملہ ہے تو نے چالیس بیٹوں کو چن لیا ہے ؟ اس نے کہا : اے امیرالمومنین ! میں نے ان کو چن لیا ہے، مجھے ڈر لاحق ہوا کہ لشکر ان کو دھوکا دے گا، پس میں نے ان کا فدیہ دیا اور ان کے فدیے میں کوشش کی، پھر میں نے ان کو تقسیم کرلیا۔ ضبہ نے کہا : سچ ہے اللہ کی قسم ! نہ امیرالمومنین نے جھوٹ بولا اور نہ میں نے اس سے جھوٹ بولا۔