hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12936

.

سنن البيهقي

12936
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ وَخَالِدٍ وَالزُّبَیْرِ بْنِ الْخِرِّیتِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَقِیقٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَلْقَیْنَ قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَہُوَ بِوَادِی الْقُرَی وَہُوَ یَعْرِضُ فَرَسًا فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِمَا أُمِرْتَ؟ قَالَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی یَقُولُوا لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنِّی رَسُولُ اللَّہِ فَإِذَا قَالُوہَا عَصَمُوا مِنِّی دِمَائَ ہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ إِلاَّ بِحَقِّہَا وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللَّہِ ۔ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَمَنْ ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ تُقَاتِلُ؟ قَالَ : ہَؤُلاَئِ الْیَہُودُ الْمَغْضُوبُ عَلَیْہِمْ وَہَؤُلاَئِ النَّصَارَی الضَّالُّونَ ۔ قُلْتُ : فَمَا تَقُولُ فِی الْغَنِیمَۃِ؟ قَالَ : لِلَّہِ خُمُسُہَا وَأَرْبَعَۃُ أَخْمَاسٍ لِلْجَیْشِ ۔ قُلْتُ : فَمَا أَحَدٌ أَوْلَی بِہِ مِنْ أَحَدٍ؟ قَالَ : لاَ وَلاَ السَّہْمُ تَسْتَخْرِجُہُ مِنْ جَنْبِکَ أَحَقُّ بِہِ مِنْ أَخِیکَ الْمُسْلِمِ ۔ [ضعیف]
(١٢٩٣١) عبداللہ بن شقیق بلقین کے ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وادی قریٰ میں تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑا پیش کیا، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کو کس بات کا حکم دیا گیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ وہ کہیں : اللہ کے سوا کوئی اور معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، جب وہ یہ کہیں گے تو انھوں نے اپنا خون اور اپنے مال مجھ سے محفوظ کرلیے سوائے حق کے اور ان کا حساب اللہ پر ہے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ سے لڑنے والے کون لوگ ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہودی جن پر غضب ہوا اور عیسائی جو گمراہ ہیں۔ میں نے کہا : آپ غنیمت کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اللہ کے لیے خمس ہے اور باقی چار حصے لشکر کے ہیں۔ میں نے کہا : کون دوسرے سے زیادہ بہتر ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں اور نہ وہ حصہ جسے تو نکالے اپنی طرف سے اس کا تیرے مسلمان بھائی سے زیادہ حق نہیں کوئی رکھتا۔