(۱۲۹۴۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ َخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُنَفِّلُ قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ یَعْنِی الآیَۃَ فِی الْمَغْنَمِ فَلَمَّا نَزَلَتْ تَرَکَ النَّفَلَ الَّذِی کَانَ یُنَفِّلُ فَصَارَ ذَلِکَ فِی خُمُسِ الْخُمُسِ وَہُوَ سَہْمُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَسَہْمُ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
وَرُوِّینَا عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ : کَانَ النَّاسُ یُعْطَوْنَ النَّفَلَ مِنَ الْخُمُسِ۔ [حسن لغیرہ]
(١٢٩٤٧) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنیدادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آیتِ غنیمت نازل ہونے سے پہلے لوگوں کو مال دیتے تھے، جب آیت نازل ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس طرح پہلے دیتے تھے، اس طرح دینا چھوڑ دیا۔ پس یہ خمس کا پانچواں ہوگیا اور وہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حصہ ہے۔