(۱۲۹۵۵) وَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُجَمِّعٍ الأَنْصَارِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : مَشَیْتُ أَنَا وَفُلاَنٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ أَعْطَیْتَ بَنِی الْمُطَّلِبِ وَتَرَکْتَنَا وَإِنَّمَا نَحْنُ وَہُمْ إِلَیْکَ بِمَنْزِلٍ وَاحِدٍ فَقَالَ -ﷺ- : إِنَّمَا بَنُو ہَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَیْئٌ وَاحِدٌ ۔ إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ وَمُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ ضَعِیفَانِ وَفِی رِوَایَۃِ الْجَمَاعَۃِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ جُبَیْرٍ کِفَایَۃٌ۔ [صحیح]
(١٢٩٥٥) جبیر بن مطعم فرماتے ہیں : میں اور فلاں آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے، ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے بنو مطلب کو دیا ہے اور ہمیں چھوڑ دیا ہے اور حالانکہ وہ اور ہم آپ کے نزدیک ایک ہی درجہ میں ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنو ہاشم اور بنو مطلب ایک ہی چیز ہیں۔