(۱۲۹۷۳) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَصْبَہَانِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ حَمْدَانَ َخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَمْرِو بْنِ سَلَمَۃَ الْہَمْدَانِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبِیدَۃَ السَّلْمَانِیِّ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَمْ تَرَی الرَّجُلَ یَکْفِیہِ مِنْ عَطَائِہِ قَالَ قُلْتُ : کَذَا وَکَذَا قَالَ : لَئِنْ بَقِیتُ لأَجْعَلَنَّ عَطَائَ الرَّجُلِ أَرْبَعَۃَ آلاَفٍ أَلْفٌ لِسِلاَحِہِ وَأَلْفٌ لِنَفَقَتِہِ وَأَلْفٌ یُخَلِّفُہَا فِی أَہْلِہِ وَأَلْفٌ لِکَذَا أَحْسِبُہُ قَالَ لِفَرَسِہِ۔ [حسن۔ ابن ابی شیبہ ۳۲۸۷۲]
(١٢٩٧٣) عبیدہ سلیمانی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے کہا : آدمی کو کتنا دیں کہ اس کے لیے کافی ہو ؟ میں نے کہا : اتنا اتنا۔ فرمایا : اگر میں زندہ رہا تو میں آدمی کو دینے کے لیے چار ہزار رکھوں گا اور ایک اس کے اسلحے کے لیے اور ایک ہزار اس کے خرچے کے لیے اور ایک ہزار اس کے پیچھے اس کے اہل کے لیے اور ایک ہزار اس کے گھوڑے کے لیے۔