(۱۳۰۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ : عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ َخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ : کُنَّا بِبَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ نَنْظُرُ أَنْ یُؤْذِنَ لَنَا فَخَرَجَتْ جَارِیَۃٌ فَقُلْنَا سُرِّیَّۃُ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ فَسَمِعَتْ فَقَالَتْ : مَا أَنَا بِسُرِّیَّۃِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَمَا أُحِلُّ لَہُ إِنِّی لَمِنْ مَالِ اللَّہِ تَعَالَی قَالَ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ فَأَخْبَرَنَاَہُ بِمَا قُلْنَا وَبِمَا قَالَتْ فَقَالَ : صَدَقَتْ مَا تَحِلُّ لِی وَمَا ہِیَ لِی بِسُرِّیَّۃٍ وَإِنَّہَا لَمِنْ مَالِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَسَأُخْبِرُکُمْ بِمَا أَسْتَحِلُّ مِنْ ہَذَا الْمَالِ أَسْتَحِلُّ مِنْہُ حُلَّتَیْنِ حُلَّۃٌ لِلشِّتَائِ وَحُلَّۃٌ لِلصَّیْفِ وَمَا یَسَعُنِی لِحَجِّی وَعُمْرَتِی وَقُوتِی وَقُوتَ أَہْلِ بَیْتِی وَسَہْمِی مَعَ الْمُسْلِمِینَ کَسَہْمِ رَجُلٍ لَسْتُ بِأَرْفَعِہِمْ وَلاَ أَوْضَعِہِمْ۔ [صحیح]
(١٣٠١٠) احنف بن قیس فرماتے ہیں : ہم عمر بن خطاب (رض) کے دروازے پر تھے کہ آپ ہمیں اجازت دیں، ایک لونڈی آئی، ہم نے کہا : امیرالمومنین کی لونڈی ہو، اس نے سنا کہا، میں امیرالمومنین کی لونڈی نہیں ہوں اور میں آپ کے لیے حلال نہیں ہوں۔ بیشک میں اللہ کے مال میں سے ہوں۔ عمر بن خطاب (رض) سے اس کا ذکر کیا گیا۔ انھوں نے کہا : اس نے سچ کہا، وہ میرے لیے حلال نہیں ہے اور نہ وہ میری لونڈی ہے اور وہ اللہ کے مال میں سے ہے اور میں تم کو خبر دیتا ہوں میرے لیے اس میں سے کیا حلال ہے۔ میں نے اس سے اپنے لیے دو چادریں حلال کیں ہیں۔ ایک گرمی کی اور ایک سردی کی اور میرے حج، عمرہ، میرے کھانے اور گھر والوں کا کھانا اور میرا حصہ مسلمانوں کے ساتھ ان جیسے ایک آدمی کی طرح ہے، میں ان میں بلند وبالا نہیں ہوں۔