hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13034

.

سنن البيهقي

13034
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۰۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ : مَنْصُورٌ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ جُبَیْرٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا یَوْمًا وَعُرْوَۃُ عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَتْ : لَوْ رَأَیْتُمَا نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ- فِی مَرْضَۃٍ مَرِضَہَا وَکَانَتْ لَہُ عِنْدِی سِتَّۃُ دَنَانِیرَ قَالَ مُوسَی بْنُ جُبَیْرٍ أَوْ سَبْعَۃٌ فَأَمَرَنِی نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ أُفَرِّقَہَا فَشَغَلَنِی وَجَعُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی عَافَاہُ اللَّہُ ثُمَّ سَأَلَنِی عَنْہَا فَقَالَ : أَکُنْتِ فَرَّقْتِ السِّتَّۃَ أَوِ السَّبَعَۃَ ۔ قَالَت : لاَ وَاللَّہِ شَغَلَنِی وَجَعُکَ قَالَتْ فَدَعَا بِہَا ثُمَّ فَرَّقَہَا فَقَالَ : مَا ظَنُّ نَبِیِّ اللَّہِ لَوْ لَقِیَ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ وَہِیَ عِنْدَہُ ۔ [حسن۔ احمد ۲۴۲۱۲]
(١٣٠٢٩) ابو امامہ کہتے ہیں : میں اور عروہ ایک دن عائشہ (رض) کے پاس آئے۔ انھوں نے کہا : اگر تم دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مرض میں دیکھ لیتے۔ اس وقت میرے پاس چھ دینار تھے۔ موسیٰ بن جبیر کہتے ہیں : یا سات کہا۔ مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ ان کو تقسیم کر دوں، پس مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیماری نے مشغول کردیا یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو آرام دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ان کے بارے میں سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو نے چھ یا سات دینار تقسیم کردیے ہیں میں نے کہا : نہیں، مجھے آپ کی بیماری نے مشغول کردیا تھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ منگوائے، پھر ان کو تقسیم کردیا۔ کہا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گمان نہ کیا کہ وہ اللہ سے ملیں اور ان کے پاس وہ ہوں۔