hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13037

.

سنن البيهقي

13037
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۰۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا الْحُرُّ بْنُ مَالِکٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَرْقَمِ : اقْسِمْ بَیْتَ مَالِ الْمُسْلِمِینَ فِی کُلِّ شَہْرٍ مَرَّۃً اقْسِمْ مَالَ الْمُسْلِمِینَ فِی کُلِّ جُمُعَۃٍ مَرَّۃً ثُمَّ قَالَ : اقْسِمْ بَیْتَ مَالِ الْمُسْلِمِینَ فِی کُلِّ یَوْمٍ مَرَّۃً قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ لَوْ أَبْقَیْتَ فِی مَالِ الْمُسْلِمِینَ بَقِیَّۃً تَعُدُّہَا لِنَائِبَۃٍ أَوْ صَوْتٍ یَعْنِی خَارِجَۃً قَالَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلرَّجُلِ الَّذِی کَلَّمَہُ : جَرَی الشَّیْطَانُ عَلَی لِسَانِہِ لَقَّنَنِی اللَّہُ حُجَّتَہَا وَوَقَانِی شَرَّہَا أَعُدُّ لَہَا مَا أَعَدَّ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- طَاعَۃَ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِہِ -ﷺ-۔ [ضعیف]
(١٣٠٣٢) یحییٰ بن سعید اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے عبداللہ بن ارقم کو فرمایا کہ مسلمانوں کے بیت المال کو ہر مہینہ میں ایک مرتبہ تقسیم کرو۔ ہر جمعہ کو ایک دفعہ تقسیم کرو۔ ہر روز ایک دفعہ تقسیم کرو۔ قوم میں سے ایک آدمی نے کہا : اے امیرالمومنین ! اگر مال بچ جائے تو اسے حوادثات وغیرہ کے لیے لوٹا دیا جائے۔ حضرت عمر (رض) نے یہ کہنے والے سے کہا : شیطان اس کی زبان پر چلا، اللہ نے مجھے اس کو روکنے کی تلقین کی ہے اور اس کے شر سے مجھے بچایا ہے، میں اسے وہاں لوٹاؤں گا جہاں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹایا، یعنی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت میں۔