hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 131

.

سنن البيهقي

131
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّیَّارِیُّ بِمَرْوٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ حَاتِمٍ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ قَالَ سَمِعْتُ رَبِیعَۃَ بْنَ یَزِیدَ الدِّمَشْقِیَّ یَقُولُ أَخْبَرَنِی أَبُو إِدْرِیسَ: عَائِذُ اللَّہِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیَّ یَقُولُ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا بِأَرْضِ أَہْلِ کِتَابٍ نَأْکُلُ فِی آنِیَتِہِمْ ، وَأَرْضِ صَیْدٍ أَصِیدُ بِقَوْسِی ، وَأَصِیدُ بِکَلْبِی الْمُعَلَّمِ وَبِکَلْبِی الَّذِی لَیْسَ بِمُعَلَّمٍ ، فَأَخْبِرْنِی مَا الَّذِی یَحِلُّ لَنَا مِنْ ذَلِکَ؟ فَقَالَ: ((أَمَّا مَا ذَکَرْتَ مِنْ أَنَّکَ بِأَرْضِ قَوْمٍ أَہْلِ کِتَابٍ تَأْکُلُونَ فِی آنِیَتِہِمْ ، فَإِنْ وَجَدْتُمْ غَیْرَ آنِیَتِہِمْ فَلاَ تَأْکُلُوا فِیہَا ، وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَاغْسِلُوہَا ثُمَّ کُلُوا فِیہَا ، وَأَمَّا مَا ذَکَرْتَ مِنْ أَنَّکَ بِأَرْضِ صَیْدٍ فَمَا صِدْتَ بِقَوْسِکَ فَاذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ثُمَّ کُلْہُ ، وَمَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الْمُعَلَّمِ فَاذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہِ ثُمَّ کُلْ ، وَمَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الَّذِی لَیْسَ بِمُعَلَّمٍ فَأَدْرَکْتَ ذَکَاتَہُ فَکُلْ))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ۔ (ق) وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ الأَمْرَ بِالْغَسْلِ وَقَعَ عِنْدَ الْعِلْمِ بِنَجَاسَۃِ آنِیَتِہِمْ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۱۷]
(١٣٢) حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم اہل کتاب کے علاقے میں ہوتے ہیں، ہم ان کے برتنوں میں کھا لیں ؟ اور جب شکار والے علاقے میں ہوتے ہیں میں اپنی کمان سے شکار کرتا ہوں اور اپنے سکھلائے ہوئے کتے کو چھوڑتا ہوں اور میرے کتے کے ساتھ بغیر سکھلایا ہوا کتا بھی شامل ہوجاتا ہے، تو کیا اس میں سے ہمارے لیے کیا حلال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو تو نے اہل کتاب کے علاقے کا ذکر کیا ہے۔ ان کے جن برتنوں میں کھاتے ہو اگر تم ان کے علاوہ برتن کو پاؤ ۔ پھر تم ان کے برتنوں میں نہ کھاؤ اور اگر تم اس کے علاوہ نہ پاؤ پھر اس کو دھو لو اور اس میں کھالو اور جو تو نے شکار والے علاقے اور کمان کے ساتھ شکار کا ذکر کیا ہے تو تو اس پر اللہ کا نام لے پھر اس کو کھالے اور جو تو سکھلائے ہوئے کتے کے ساتھ شکار کرے اس پر اللہ کا نام لے پھر اس کو کھالے اور جو تو بغیر سکھلائے ہوئے کتے کے ساتھ شکار کرے تو اس کے ذبح کرنے (کے وقت ) پالے تو اس کو (ذبح کر کے) کھالے۔