hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13168

.

سنن البيهقي

13168
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۱۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَہَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَدِیِّ بْنِ الْخِیَارِ قَالَ : أَخْبَرَنِی رَجُلاَنِ أَنَّہُمَا أَتَیَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ وَہُوَ یَقْسِمُ الصَّدَقَۃَ فَسَأَلاَہُ مِنْہَا فَرَفَعَ فِینَا الْبَصَرَ وَخَفَضَہُ فَرَآنَا جَلْدَیْنِ فَقَالَ : إِنْ شِئْتُمَا أَعْطَیْتُکُمَا وَلاَ حَظَّ فِیہَا لِغَنِیٍّ وَلاَ لِقَوِیٍّ مُکْتَسِبٍ ۔ [صحیح]
(١٣١٦٣) حضرت عدی بن خیار سے روایت ہے کہ انھیں دو آدمیوں نے خبر دی۔ وہ دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حجۃ الوداع میں آئے اور آپ اس وقت صدقہ تقسیم کر رہے تھے تو ان دونوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے صدقہ مانگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف نگاہ اٹھائی اور جھکا لی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں صحت مند دیکھا تو کہا : ” اگر تم چاہتے ہو تو میں تم دے دیتا ہوں لیکن اس میں کسی غنی اور کمانے کی طاقت رکھنے والے کے لیے کوئی حصہ نہیں۔