hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13187

.

سنن البيهقي

13187
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۱۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ تَغْلِبَ قَالَ : أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَالٌ فَأَعْطَی قَوْمًا وَمَنَعَ آخَرِینَ فَبَلَغَہُ أَنَّہُمْ عَتَبُوا فَقَالَ : إِنِّی أُعْطِی الرَّجُلَ وَأَدَعُ الرَّجُلَ وَالَّذِی أَدَعُہُ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنَ الَّذِی أُعْطِیہِ أُعْطِی أَقْوَامًا لِمَا فِی قُلُوبِہِمْ مِنَ الْجَزَعِ وَالْہَلَعِ وَأَکِلُ أَقْوَامًا إِلَی مَا جَعَلَ اللَّہُ فِی قُلُوبِہِمْ مِنَ الْغِنَی وَالْخَیْرِ مِنْہُمْ عَمْرُو بْنُ تَغْلِبَ ۔ فَقَالَ عَمْرٌو : مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی بِکَلِمَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حُمْرَ النَّعَمِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی النُّعْمَانِ۔ [صحیح۔ بخاری ۹۲۳۔ ۳۱۴۵]
(١٣١٨٢) حضرت عمرو بن تغلب سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مال آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی قوم کو دیا اور دوسروں کو محروم کردیا۔ آپ کو یہ بات معلوم ہوئی کہ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے تو آپ نے فرمایا : میں کسی آدمی کو دیتا ہوں اور کسی کو چھوڑ دیتا ہوں، جس کو میں محروم کرتا ہوں میں اس سے زیادہ محبت کرتا ہوں، اس کی نسبت جس کو میں دیتا ہوں، مال ان کو دیتا ہوں جن کے دل میں جزع فزع، بےصبری ہوتی ہے اور محروم ان لوگوں کو کرتا ہوں جن کے دل کو اللہ پاک نے بے پروا کردیا ہے، ان میں سے عمرو بن تغلب بھی تھے، عمرو بن تغلب فرماتے ہیں کہ مجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ کلمے پیارے لگے تھے۔