hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13193

.

سنن البيهقي

13193
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۱۸۸) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ -ﷺ- غَنَمًا بَیْنَ جَبَلَیْنِ فَأَعْطَاہُ إِیَّاہُ فَأَتَی قَوْمَہُ فَقَالَ : أَیْ قَوْمِ أَسْلِمُوا فَوَاللَّہِ إِنَّ مُحَمَّدًا لَیُعْطِی عَطَائً مَا یَخَافُ الْفَقْرَ قَالَ أَنَسٌ : إِنْ کَانَ الرَّجُلُ لَیُسْلِمُ مَا یُرِیدُ إِلاَّ الدُّنْیَا فَمَا یُسْلِمُ حَتَّی یَکُونَ الإِسْلاَمُ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا عَلَیْہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔
(١٣١٨٨) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو پہاڑوں کے درمیان جو بکریاں تھیں مانگ لیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دے دیں، وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا : مسلمان ہوجاؤ، اللہ کی قسم ! محمد اتنا دیتے ہیں کہ فقر کا ڈر ختم ہوجاتا ہے، انس (رض) کہتے ہیں کہ اگر آدمی اسلام صرف دنیا کے حصول کے لیے قبول کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں ہوگا، جب تک دنیا اور اس کی ہر چیز سے اسلام اسے زیادہ محبوب نہ ہوجائے۔