(۱۳۲۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الْجَدَلِیِّ عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ : لِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ وَلِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ ۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الْحَارِثُ بْنُ یَزِیدَ الْعُکْلِیُّ وَأَبُو مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ۔
قَالَ أَبُو عِیسَی التِّرْمِذِیُّ: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا یَعْنِی الْبُخَارِیَّ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ: لاَ یَصِحُّ عِنْدِی حَدِیثُ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ لأَنَّہُ لاَ یُعْرَفُ لأَبِی عَبْدِ اللَّہِ الْجَدَلِیِّ سَمَاعٌ مِنْ خُزَیْمَۃَ ، وَکَانَ شُعْبَۃُ یَقُولُ: لَمْ یَسْمَعْ إِبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ مِنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الْجَدَلِیِّ حَدِیثَ الْمَسْحِ۔
قَالَ الشَّیْخُ: وَقِصَّۃُ زَائِدَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ تَدُلُّ عَلَی صِحَّۃِ مَا قَالَ شُعْبَۃُ وَقَدْ مَضَتْ فِی أَوَّلِ الْبَابِ۔
وَرَوَاہُ ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَۃَ الْحَارِثِیُّ - وَہُوَ ضَعِیفٌ - عَنْ مُطَرِّفٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الْجَدَلِیِّ
عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((یَمْسَحُ الْمُسَافِرُ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ))۔ وَلَوِ اسْتَزَدْنَاہُ لَزَادَنَا۔[صحیح]
(١٣٢٥) (الف) سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں پر مسح سے متعلق فرمایا : مقیم ایک دن اور ایک رات اور مسافر تین دن اور تین راتیں مسح کرے گا۔
(ب) امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں کہ میں نے امام بخاری (رح) سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا : میرے نزدیک خزیمہ بن ثابت کی روایت جو موزوں کے متعلق ہے صحیح نہیں ہے؛ کیونکہ ابوعبداللہ جدلی کا سیدنا خزیمہ (رض) کا طغری سے سماع ثابت نہیں ہے اور شعبہ کہتے ہیں کہ ابراہیم نخعی کا ابوعبداللہ جدلی سے حدیثِ مسح کا سماع ثابت نہیں۔ (ج) شیخ کہتے ہیں : زائدۃ کا قصہ جو منصور سے منقول ہے وہ شعبہ کی روایت کے صحیح ہونے پر دلیل ہے۔ یہ شروع باب میں گزرچکا ہے۔ (د) اس روایت کو ذواد بن علبہ حارثی نے بیان کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ وہمطرفعن شعبی عن ابی عبداللہ جدلی بیان کرتا ہے۔
(ب) سیدنا خزیمہ بن ثابت (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ مسافر تین دن مسح کرے گا۔ فرماتے ہیں : اگر ہم زیادہ طلب کرتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ کردیتے۔