(۱۳۳۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ زُیَیْدِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ: إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُکُمْ وَلَبِسَ خُفَّیْہِ فَلْیَمْسَحْ عَلَیْہِمَا وَلْیُصَلِّ فِیہِمَا ، وَلاَ یَخْلَعْہُمَا إِنْ شَائَ إِلاَّ مِنْ جَنَابَۃٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۰۳]
(١٣٣٠) زبید بن صلت کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر (رض) سے سنا کہ جب کوئی شخص وضو کرے اور اس نے موزے پہنے ہوئے ہوں تو وہ ان پر مسح کرے اور ان میں نماز پڑھے اور اگر چاہے تو اس کو نہ اتارے مگر جنابت کی حالت میں (اتار دے) ۔