(۱۳۲۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ السِّمْسَارُ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِیسَ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی غَدَاۃٍ بَارِدَۃٍ وَالْمُہَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ یَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ
فَقَالَ اللَّہُمَّ إِنَّ الْخَیْرَ خَیْرُ الآخِرَہْ فَاغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَالْمُہَاجِرَہْ
فَأَجَابُوہُ :
نَحْنُ الَّذِینَ بَایَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الْجِہَادِ مَا بَقِینَا أَبَدَا
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ حُمَیْدٍ۔ [بخاری ۲۸۳۴۔ مسلم ۱۸۰۵]
(١٣٢٩٢) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دفعہ ٹھنڈی صبح کو مہاجرین اور انصار کی طرف نکلے تو وہ خندق کھود رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! بہترین بھلائی آخرت کی بھلائی ہے۔ انصار اور مہاجرین کو معاف کر دے انھوں نے جواب دیا۔ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بات کی بیع کی ہے کہ جب تک زندہ رہیں گے جہاد کرتے رہیں گے۔