hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13338

.

سنن البيهقي

13338
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ : عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُمَحِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الطَّالَقَانِیُّ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیُّ الْبِقَاعِ خَیْرٌ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی ۔ فَقَالَ : أَیُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی ۔ قَالَ : فَأَتَاہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ فَقَالَ لَہُ : یَا جِبْرِیلُ أَیُّ الْبِقَاعِ خَیْرٌ؟ ۔ قَالَ : لاَ أَدْرِی۔ قَالَ : أَیُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ ۔ قَالَ : لاَ أَدْرِی قَالَ : سَلْ رَبَّکَ ۔ قَالَ : فَانْتَفَضَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ انْتِفَاضَۃً کَادَ یُصْعَقُ مِنْہَا مُحَمَّدٌ -ﷺ- فَقَالَ : مَا أَسْأَلُہُ عَنْ شَیْئٍ فَقَالَ اللَّہُ جَلَّ وَعَلاَ لِجِبْرِیلَ : سَأَلَکَ مُحَمَّدٌ أَیُّ الْبِقَاعِ خَیْرٌ فَقُلْتَ لاَ أَدْرِی وَسَأَلَکَ أَیُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ فَقُلْتُ لاَ أَدْرِی فَأَخْبِرْہُ أَنَّ خَیْرَ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ وَأَنَّ شَرَّ الْبِقَاعِ الأَسْوَاقُ۔ وَفِی ہَذَا الْمَعْنَی أَخْبَارٌ کَثِیرَۃٌ۔
(١٣٣٣٢) ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! سب سے بہترین ٹکڑا کون سا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : معلوم نہیں۔ پھر اس نے کہا : سب سے بدترین ٹکڑا کون سا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : معلوم نہیں۔ راوی کہتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے تو آپ نے اس سے پوچھا : اے جبرائیل ! سب سے بہترین ٹکڑا کون سا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : مجھے پتہ نہیں تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اے جبرائیل ! سب سے بدترین ٹکڑا کون سا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : معلوم نہیں۔ اپنے رب سے سوال کریں، راوی کہتا ہے کہ جبرائیل (علیہ السلام) پر کپکپی طاری ہوگئی، قریب تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بےہوش ہو کر گرجاتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں سوال نہیں کروں گا، اللہ تعالیٰ نے جبرائیل امین سے کہا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تجھ سے پوچھا : کون سی جگہ سب سے بہتر ہے ؟ تو تو نے کہا : مجھے معلوم نہیں، آپ انھیں بتلا دیجیے مساجد سب سے بہترین جگہ ہے اور بازار سب سے بری جگہ ہے۔