hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13350

.

سنن البيهقي

13350
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۴۴) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ أَبِی عَمَّارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : کُنْتُ مَعَ أَبِی عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَمَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- رَجُلٌ یُنَاجِیہِ فَکَانَ کَالْمُعْرِضِ عَنْ أَبِی فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِہِ فَقَالَ لِی : أَلَمْ تَرَ إِلَی ابْنِ عَمِّکَ کَانَ کَالْمُعْرِضِ عَنِّی؟ فَقُلْتُ لَہُ : یَا أَبَہْ کَانَ عِنْدَہُ رَجُلٌ یُنَاجِیہِ۔ قَالَ : وَکَانَ أَحَدٌ؟ قُلْتُ : نَعَمْ فَرَجَعْنَا فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ لِی کَذَا وَکَذَا فَہَلْ کَانَ عِنْدَکَ أَحَدٌ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، رَأَیْتَہُ یَا عَبْدَ اللَّہِ؟ ۔ قُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : ذَاکَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ ہُوَ الَّذِی شَغَلَنِی عَنْکَ ۔ [صحیح۔ مسند احمد ۲۶۷۹]
(١٣٣٤٤) ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک آدمی تھا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سرگوشی کررہا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے باپ سے اعراض کر رہے تھے، ہم آپ کے پاس سے چلے تو میرے باپ نے مجھ سے کہا : کیا تو نے میرے بھتیجے کی طرف دیکھا گویا کہ وہ مجھ سے اعراض کررہا تھا، میں نے ان سے کہا : ابا جان ان کے پاس ایک آدمی تھا، جن سے وہ سرگوشی کر رہے تھے، انھوں نے کہا : کیا ان کے پاس کوئی موجود تھا، میں نے کہا : جی ہاں، ہم واپس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے عبداللہ سے اس اس طرح کہا تو انھوں نے مجھے ویسے ہی جواب دیا، کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : ہاں، میں نے پوچھا : کون ؟ کہا : وہ جبرائیل تھے جن کے ساتھ میں مصروف تھا۔