hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13369

.

سنن البيهقي

13369
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَعَرَضَتْ نَفْسَہَا عَلَیْہِ فَقَالَ : مَا لِی بِالنِّسَائِ مِنْ حَاجَۃٍ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا۔ قَالَ : مَا عِنْدَکَ؟ ۔ قَالَ : مَا عِنْدِی مِنْ شَیْئٍ ۔ قَالَ : مَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ؟ ۔ قَالَ : کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ : قَدْ مُلِّکْتَہَا بِمَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَارِمٍ وَرَوَاہُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْنٍ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ وَکَذَلِکَ قَالَ مُسَدَّدٌ وَغَیْرُہُ عَنْ حَمَّادٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ حَمَّادٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۱۴۱۔ مسلم ۱۴۲۵]
(١٣٣٦٣) ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور اپنے آپ کو پیش کیا تو آپ نے فرمایا : مجھے عورتوں سے کوئی غرض نہیں۔ ایک صحابی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اس کو میرے نکاح میں دے دیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے پاس کچھ ہے ؟ اس نے کہا : نہیں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، کیا تجھے قرآن آتا ہے تو اس نے کہا : جی فلاں فلاں سورت تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تیری اس سے شادی قرآن کی وجہ سے کردیتا ہوں۔