hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13374

.

سنن البيهقي

13374
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا قُرَّۃُ قَالَ سَمِعْتُ یَزِیدَ بْنَ عَبْدِاللَّہِ یَعْنِی ابْنَ الشِّخِّیرِ قَالَ: کُنَّا بِالْمِرْبَدِ فَجَائَ رَجُلٌ أَشْعَثُ الرَّأْسِ بِیَدِہِ قِطْعَۃُ أَدِیمٍ أَحْمَرَ فَقُلْنَا: کَأَنَّکَ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ قَالَ: أَجَلْ۔ قُلْنَا: نَاوِلْنَا ہَذِہِ الْقِطْعَۃَ الأَدِیمَ فَنَاوَلَنَاہَا فَقَرَأْنَا مَا فِیہَا فَإِذَا فِیہَا : مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّہِ إِلَی بَنِی زُہَیْرِ بْنِ أُقَیْشٍ إِنَّکُمْ إِنْ شَہِدْتُمْ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ وَأَقَمْتُمُ الصَّلاَۃَ وَآتَیْتُمُ الزَّکَاۃَ وَأَدَّیْتُمُ الْخُمُسَ مِنَ الْمَغْنَمِ وَسَہْمَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَسَہْمَ الصَّفِیِّ أَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّہِ وَرَسُولِہِ ۔ فَقُلْنَا : مَنْ کَتَبَ لَکَ ہَذَا ؟ قَالَ : رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ احمد ۵/ ۷۷]
(١٣٣٦٨) یزید بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ہم مربد نامی جگہ پر تھے کہ ایک آدمی آیا، جس کے بال بکھرے ہوئے تھے، اس کے ہاتھ میں سرخ چمڑے کا ٹکڑا تھا، ہم نے اس کو کہا کہ لگتا ہے تو دیہات سے آیا ہے۔ اس نے کہا : جی ہاں ! ہم نے اس کو کہا کہ یہ چمڑے کا ٹکڑا ہم کو دو تو اس نے ہمیں دے دیا۔ ہم نے اس میں جو کچھ تھا وہ پڑھا اس میں یہ لکھا تھا : یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہے بنی زہیر بن اقیش کی طرف، اگر تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرتے رہو اور زکوۃ ادا کرتے رہو اور مال غنیمت میں خمس دیتے رہو اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اور وہ حصہ جو حاکم کے لیے خاص ہے دیتے رہو تو تم اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے امن میں ہو، ہم نے اس آدمی سے پوچھا کہ یہ کس نے لکھا ہے ؟ تو اس نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے۔