hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1340

.

سنن البيهقي

1340
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِی الرَّبِیعِ وَاللَّفْظُ لَہُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: جِئْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِیَّ فَقَالَ: مَا جَائَ بِکَ؟ فَقُلْتُ: جِئْتُ أَطْلُبُ الْعِلْمَ۔ قَالَ: فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((مَا مِنْ خَارِجٍ یَخْرُجُ مِنْ بَیْتِہِ فِی طَلَبِ الْعِلْمِ إِلاَّ وَضَعَتْ لَہُ الْمَلاْئِکَۃُ أَجْنِحَتَہَا رِضًا بِمَا یَصْنَعُ))۔ قَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُکَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔ قَالَ: نَعَمْ کُنْتُ فِی الْجَیْشِ الَّذِی بَعَثَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَنَا أَنْ نَمْسَحَ عَلَی الْخُفَّیْنِ إِذَا نَحْنُ أَدْخَلْنَاہُمَا عَلَی طُہْرٍ ثَلاَثًا إِذَا سَافَرْنَا ، وَلَیْلَۃً إِذَا أَقَمْنَا ، وَلاَ نَخْلَعَہُمَا مِنْ بَوْلٍ وَلاَ غَائِطٍ وَلاَ نَوْمٍ وَلاَ نَخْلَعَہُمَا إِلاَّ مِنْ جَنَابَۃٍ۔ قَالَ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِنَّ بِالْمَغْرِبِ بَابًا مَفْتُوحًا لِلتَّوْبَۃِ مَسِیرَتُہُ سَبْعُونَ سَنَۃً لاَ یُغْلَقُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِہِ))۔ حسن
(١٣٤١) زر بن حبیش فرماتے ہیں کہ میں سیدنا صفوان بن عسال مرادی کے پاس آیا تو انھوں نے فرمایا : تجھے کون سی چیز لے کر آئی ہے ؟ میں نے کہا : علم کی تلاش میں آیا ہوں۔ انھوں نے کہا : بیشک فرشتہ طالب علم کے لیے اپنے پر بچھاتے ہیں تاکہ طالب علم کی رضا مندی حاصل کریں۔ میں نے کہا : قضائے حاجت اور پیشاب کرنے کے بعد موزوں پر مسح کرنے کے متعلق میرے دل میں بات کھٹک رہی ہے اور آپ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ہیں، میں آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ سے سوال کروں کہ کیا آپ نے اس کے متعلق کچھ سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کو حکم دیا کرتے تھے کہ جب ہم سفر میں ہوں یا فرمایا مسافر ہوں تو تین دن اور تین راتیں موزے نہ اتاریں، مگر جنابت سے (اتاریں) اور قضائے حاجت ، پیشاب اور نیند سے نہیں۔ انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مغرب میں توبہ کا ایک دروازہکھلا ہوا ہے جس کی مسافت ستر سال ہے وہ بند نہیں ہوگا جب تک سورج اس طرف سے طلوع نہ ہو۔