(۱۳۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ سَأَلْتُ مَعْمَرًا عَنِ الْخَرْقِ یَکُونُ فِی الْخُفِّ فَقَالَ: إِذَا خَرَجَ مِنْ مَوَاضِعِ الْوُضُوئِ شَیْئٌ فَلاَ تَمْسَحْ عَلَیْہِ وَاخْلَعْ۔
قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ سَمِعْتُ الثَّوْرِیَّ یَقُولُ: امْسَحْ عَلَیْہِمَا مَا تَعَلَّقَا بِالْقَدَمِ وَإِنْ تَخَرَّقَا۔ قَالَ: وَکَذَلِکَ کَانَتْ خِفَافُ الْمُہَاجِرِینَ وَالأَنْصَارِ مُخَرَّقَۃً مُشَقَّقَۃً
قَوْلُ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ فِی ذَلِکَ أَحَبُّ إِلَیْنَا۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق ۷۵۴]
(١٣٤٧) عبد الرزاق کہتے ہیں : میں نے معمر سے پھٹ جانے والے موزے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا : جب وضو کی جگہ سے کوئی چیز نکل آئے اس پر مسح نہ کرو بلکہ انھیں اتار دو ۔
انھوں نے کہا عبد الرزاق نے ہم کو بیان کیا کہتے ہیں میں نے ثوری سے سنا وہ کہتے تھے ان پر مسح کر جب تک قدم کے ساتھ چمٹے رہے، اگرچہ پھٹ بھی جائیں پھر انھوں نے کہا اسی طرح مہاجرین اور انصار کے موزے پھٹے ہوئے ہوتے تھے۔