hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13753

.

سنن البيهقي

13753
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۷۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ الْمُؤَمَّلِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مِقْسَمٍ أَبِی الْقَاسِمِ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَہُ : أَنَّ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ ذَکَرَ قِصَّۃَ تَزْوِیجِ خَدِیجَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَذَکَرَتْ : أَنَّہَا کَلَّمَتْ أَخَاہُ فَکَلَّمَ أَبَاہُ وَقَدْ سُقِی خَمْرًا فَذَکَرَ لَہُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَمَکَانَہُ وَسَأَلَہُ أَنْ یُزَوِّجَہُ فَزَوَّجَہُ خَدِیجَۃَ وَنَامَ ثُمَّ اسْتَیْقَظَ صَاحِیًا فَأَنْکَرَ أَنْ یَکُونَ زَوَّجَہُ فَقَالَ : أَیْنَ صَاحِبُکُمُ الَّذِی تَزْعُمُونَ أَنِّی زَوَّجْتُہُ؟ فَبَرَزَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَلَمَّا نَظَرَ إِلَیْہِ قَالَ: إِنْ کُنْتُ زَوَّجْتُہُ فَسَبِیلُ ذَاکَ وَإِنْ لَمْ أَکُنْ فَعَلْتُ فَقَدْ زَوَّجْتُہُ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الزُّہْرِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- تَزَوَّجَ خَدِیجَۃَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ وَأَنْکَحَہُ إِیَّاہَا أَبُوہَا خُوَیْلِدُ بْنُ أَسَدٍ۔ [ضعیف جداً]
(١٣٧٤٧) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر (رض) نے حضرت خدیجہ کی شادی کا قصہ ذکر کیا کہ حضرت خدیجہ نے اپنے بھائی سے بات کی اور انھوں نے اپنے والد سے اور ان کے والد نے شراب پی رکھی تھی۔ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے مرتبہ کا تذکرہ کیا اور حضرت خدیجہ کی شادی کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے حضرت خدیجہ کی شادی کردی۔ پھر سوئے ہوئے اٹھے اور چیخ رہے تھے اور حضرت خدیجہ کی شادی سے انکار کردیا۔ پھر کہنے لگا : تمہارا وہ صاحب کہاں ہے کہ جس کے بارے میں تمہارا گمان ہے کہ میں نے اس سے شادی کردی ہے۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سامنے آئے تو اس نے آپ کو دیکھا تو کہنے لگے : اگر میں نے شادی کردی ہے تو درست۔ اگر نہیں کی تو اب میں نے شادی کردی ہے۔
(ب) زہری فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت خدیجہ (رض) سے زمانہ جاہلیت میں نکاح کیا اور ان کا نکاح ان کے والد خویلد بن اسد نے کروایا۔