hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13752

.

سنن البيهقي

13752
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۷۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَیَّاشٌ السُّکَّرِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِیمَا یَحْسَبُ حَمَّادٌ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ذَکَرَ خَدِیجَۃَ بِنْتَ خُوَیْلِدٍ وَکَانَ أَبُوہَا یَرْغَبُ عَنْ أَنْ یُزَوِّجَہُ فَصَنَعَتْ طَعَامًا وَشَرَابًا فَدَعَتْ أَبَاہَا وَنَفَرًا مِنْ قُرَیْشٍ فَطَعِمُوا وَشَرِبُوا حَتَّی ثَمِلُوا فَقَالَتْ خَدِیجَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا لأَبِیہَا : إِنَّ مُحَمَّدًا یَخْطُبُنِی فَزَوِّجْہُ فَزَوَّجَہَا إِیَّاہُ فَخَلَّقَتْہُ وَأَلْبَسَتْہُ حُلَّۃً وَکَانُوا یَصْنَعُونَ بِالآبَائِ إِذَا زَوَّجُوا بَنَاتِہِمْ فَلَمَّا سُرِّیَ عَنْہُ السُّکْرُ نَظَرَ فَإِذَا ہُوَ مُخَلَّقٌ عَلَیْہِ حُلَّۃٌ فَقَالَ : مَا شَأْنِی؟ قَالَتْ : زَوَّجْتَنِی مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فَقَالَ: أَنَا أُزَوِّجُ یَتِیمَ أَبِی طَالِبٍ فَقَالَ : لاَ لَعَمْرِی فَقَالَتْ خَدِیجَۃُ : أَمَا تَسْتَحْیِی تُرِیدُ أَنْ تُسَفِّہَ نَفْسَکَ عِنْدَ قُرَیْشٍ تُخْبِرُ النَّاسَ أَنَّکَ کُنْتَ سَکْرَانَ فَلَمْ تَزَلْ بِہِ حَتَّی أَقَرَّ۔ [ضعیف]
(١٣٧٤٦) عمار بن ابی عمار حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حماد کا گمان تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خدیجہ بنت خویلد کا تذکرہ کیا، لیکن ان کے والد آپ سے ان کی شادی کرنے سے بےرغبت تھے۔ حضرت خدیجہ نے کھانے پینے کا اہتمام کیا اور اپنے والد اور قریبیوں کے ایک گروہ کو دعوت دی۔ جب انھوں نے کھا پی لیا اور مدہوش ہوگئے تو حضرت خدیجہ نے اپنے والد سے کہا : محمد بن عبداللہ نے مجھے شادی کا پیغام دیا ہے، آپ میری شادی کردیں تو ان کے والد نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شادی کردی تو حضرت خدیجہ نے اپنے والد کو خوشبو لگائی، حلۃ پہنایا۔ یہ اس وقت کرتے تھے جب والد اپنے بیٹیوں کی شادی کرتے تھے۔ جب ان کے والد سے نشہ کی کیفیت ختم ہوئی تو اس نے اپنے اوپر خوشبودار حلہ کو دیکھا تو کہنے لگے : میری یہ کیا حالت ہے ؟ تو حضرت خدیجہ کہنے لگی : آپ نے میری شادی محمد بن عبداللہ سے کردی ہے۔ اس نے کہا : میں ابو طالب کے یتیم سے شادی کروں گا۔ نہیں میری عمر کی قسم ! حضرت خدیجہ فرمانے لگیں : کیا آپ کو اس بات سے حیا نہیں آتی کہ آپ قریشیوں کے نزدیک بیوقوف ٹھہریں کہ آپ لوگوں کو اس بات کی خبر دیں کہ آپ نشہ کی حالت میں تھے۔ وہ یہی بات بار بار ان کو کہتی رہیں یہاں تک کہ انھوں نے اقرار کرلیا۔