(۱۳۷۸۰) وَفِیمَا ذَکَرَ أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ وَکَثِیرِ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ بَقِیَّۃَ حَدَّثَنَا الزُّبَیْدِیُّ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ فِی ہَذِہِ الْقِصَّۃِ أَنَّہُمْ قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ نُزَوِّجُ بَنَاتِنَا مَوَالِیَنَا فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ { إِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَأُنْثَی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا } الآیَۃَ۔ [ضعیف]
(١٣٧٨٠) زہری اس قصہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم اپنی بیٹیوں کی شادی اپنے غلاموں سے کردیتے ہیں تو اللہ نے یہ آیت نازل کی : { اِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ وَّاُنثَی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوْا } [الحجرات ١٣] ” تحقیق ہم نے تم کو ایک مرد سے اور عورت سے پیدا کیا اور ہم نے تم کو کنبے اور قبیلے میں بانٹ دیا تاکہ ایک دوسرے کو پہچانو۔ “