(۱۳۸۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ سَمِعَ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ یَقُولُ : کُنْتُ فِی الْقَوْمِ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَامَتِ امْرَأَۃٌ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا وَقَالَ فِی آخِرِہِ قَالَ : اذْہَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٣٨٢٠) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں : میں لوگوں کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا۔ ایک عورت کھڑی ہوئی۔ انھوں نے حدیث کو ذکر کیا اور کہتے ہیں : لوگوں میں سے ایک شخص کھڑا ہوا۔ اس نے کہا : میری شادی اس سے کردیں۔ اس کے آخر میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا جو تجھے قرآن یاد ہے اس کے عوض۔