(۱۳۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی حَازِمِ بْنُ دِینَارٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : کُنْتُ مَعَ الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ ہَذِہِ الْقَصَّۃَ لَمْ یَذْکُرِ الإِزَارَ وَقَالَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : أَنْکِحْنِیہَا وَقَالَ فِی آخِرِہِ فَقَالَ : قَدْ أَنْکَحْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٣٨١٩) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا۔ اس نے یہ قصہ ذکر کیا، لیکن چادر کا نام نہیں لیا اور کہتے ہیں ایک شخص کھڑا ہوا۔ کہنے لگا : میرا نکاح اس سے کر دو ۔ اس کے آخر میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا جو تیرے پاس قرآن ہے اس کے بدلے۔