hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13829

.

سنن البيهقي

13829
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۸۲۳) وَرَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ حَمَّادٍ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : إِنَّ امْرَأَۃً وَہَبْتَ نَفْسَہَا لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ فَقَالَ : مَا لِی فِی النِّسَائِ حَاجَۃٌ الْیَوْمَ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ ضُعَفَائِ الْمُسْلِمِینَ : زَوِّجْنِیہَا یَا رَسُولَ اللَّہِ : فَقَالَ مَاذَا عِنْدَکَ ۔ فَقَالَ : مَا عِنْدِی شَیْء ٌ۔ قَالَ : أَعْطِہَا ثَوْبًا ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ قَالَ : أَعْطِہَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ قَالَ : فَمَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ قَالَ کَذَا وَکَذَا قَالَ : فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ ہَذَا حَدِیثُ خَلَفٍ۔ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی الرَّبِیعِ : فَقَدْ زَوَّجْنَاکَہَا ۔ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ أَبِی غَسَّانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلٍ قَالَ فِی الْحَدِیثِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَمْلَکْنَاکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ (ت) وَرَوَاہُ الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی غَسَّانَ : مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ قَالَ : زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ فَرِوَایَۃُ الْجَمْہُورِ عَلَی لَفْظِ التَّزْوِیجِ إِلاَّ رِوَایَۃَ الشَّاذِّ مِنْہَا وَالْجَمَاعَۃُ أَوْلَی بِالْحِفْظِ مِنَ الْوَاحِدِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَاسْتَدَلَّ بَعْضُ أَصْحَابِنَا فِی ذَلِکَ بِمَا رُوِّینَا فِی کِتَابِ الْحَجِّ فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی قِصَّۃِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ قَالَ : فَاتَّقُوا اللَّہَ فِی النِّسَائِ فَإِنَّکُمْ أَخَذْتُمُوہُنَّ بِأَمَانَۃِ اللَّہِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَہُنَّ بِکَلِمَۃِ اللَّہِ ۔ قَالَ : أَصْحَابُنَا وَہِیَ کَلِمَۃُ النِّکَاحِ وَالتَّزْوِیجِ اللَّذَیْنِ وَرَدَ بِہِمَا الْقُرْآنُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٣٨٢٣) ابو حازم حضرت سہل بن سعد (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ اس نے کہا کہ ایک عورت نے اپنا نفس اللہ اور رسول کے لیے ہبہ کردیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے آج کے دن عورت کی ضرورت نہیں ہے، تو کمزور مسلمانوں میں سے ایک نے کہا : اس کا نکاح میرے ساتھ کردیں، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے پوچھا : تیرے پاس کیا ہے ؟ اس نے کہا : میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا : اس کو کپڑا ہی دے دو ۔ وہ شخص کہنے لگا : میں نہیں پاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چلو لوہے کی انگوٹھی ہی دے دو ۔ اس شخص نے کہا : میں نہیں پاتا، یعنی میرے پاس موجود نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا قرآن یاد ہے ؟ اس نے کہا : فلاں فلاں سورت یاد ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو میں نے قرآن کے عوض تیرا نکاح اس سے کردیا ہے۔
(ب) ابو ربیع کی روایت میں ہے کہ تحقیق ہم نے تیرا نکاح اس سے کردیا ہے۔
(ج) ابو حازم حضرت سہل سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم نے تیرا نکاح اس سے کردیا قرآن کے بدلے جو آپ کو یاد ہے۔
(د) ابو غسان محمد بن مطرف سے نقل فرماتے ہیں کہ حدیث میں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا اس قرآن کے عوض جو تجھے یاد ہے۔
(ذ جمہور تو لفظ تزویج نقل کرتے ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حجۃ الوداع کے قصہ میں نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو کہ تم نے ان کو لیا ہوا ہے، اللہ کی امانت کی وجہ سے اور تم نے ان کی شرمگاہوں کو اللہ کے کلمہ (یعنی نکاح) کی وجہ سے حلال کیا ہے۔ لفظ نکاح اور تزوج دونوں قرآن میں آئے ہیں۔