hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13886

.

سنن البيهقي

13886
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۸۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عُبَیْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ : أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا خَرَجَ عَلَیْہِمْ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ وَقَدْ کَانَ حَدَّثَہُمْ أَنَّہُ صَائِمٌ فَقَالَ : إِنَّہَا کَانَتْ حَسَنَۃً ہَمَمْتُ بِہَا وَأَنَا قَاضِیہَا یَوْمًا آخَرَ وَرَأَیْتُ جَارِیَۃً لِی فَأَعْجَبَتْنِی فَغَشِیتُہَا أَمَا إِنِّی أَزِیدُکُمْ أَنَّہَا کَانَتْ بَغَتْ فَأَرَدْتُ أَنْ أُحْصِنَہَا۔ وَرُوِیَ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ : اعْلَمْ أَنَّ اللَّہَ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ مِنْہُمَا جَمِیعًا کَمَا یَقْبَلُ مِنْہُمَا وَہُمَا مُتَفَرِّقَانِ وَرُوِیَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: إِنْ لَمْ تَنْفَعْہُمَا تَوْبَتُہُمَا جَمِیعًا لَمْ تَنْفَعْہُمَا وَہُمَا مُتَفَرِّقَانِ قَالَ وَقَرَأَ {إِنَّ اللَّہَ ہُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہِ} [ضعیف]
(١٣٨٨٠) سعید بن ابی الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ان کے پاس آئے اور سر سے پانی کے قطرے بہہ رہے تھے، اس نے ان کو بیان کیا کہ وہ روزہ دار تھے، کہتے ہیں : میں نے ایک خوبصورت عورت کا قصد کیا اور میں دوسرے دن اس کا فیصلہ کرنے والا تھا۔ میں نے اپنی خوبصورت لونڈی دیکھی تو اس سے مجامعت کرلی۔ کہتے ہیں : میں تمہیں مزید بیان کرنا چاہتا ہوں وہ زانیہ تھی، میں اس کو پاک دامن بنانا چاہتا تھا۔
(ب) ابو مجلز حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ ان دونوں کی توبہ قبول فرما لیں گے جیسے ان دونوں کی الگ الگ توبہ قبول فرماتے ہیں۔
(ج) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ان دونوں کو اکٹھے توبہ نفع نہ دے گی تو الگ الگ بھی نفع نہ دیتی اور یہ آیت تلاوت کی : { اَنَّ اللّٰہَ ھُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ } [التوبۃ ١٠٤] ” اللہ اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتے ہیں۔ “