hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13888

.

سنن البيهقي

13888
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۸۸۲) وَأَمَّا الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ أَخْبَرَنَا الْعَلاَئُ بْنُ بَدْرٍ : أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَأَصَابَ فَاحِشَۃً فَضُرِبَ الْحَدَّ ثُمَّ جِیئَ بِہِ إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَفَرَّقَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ امْرَأَتِہِ ثُمَّ قَالَ لِلرَّجُلِ : لاَ تَتَزَوَّجْ إِلاَّ مَجْلُودَۃً مِثْلَکَ۔ فَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ وَرَوَی حَنَشُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ : أَنَّ قَوْمًا اخْتَصَمُوا إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَزَنَی أَحَدُہُمَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا قَالَ فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا۔ وَحَنَشٌ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ [ضعیف۔ جامع التحصیل ۵۹۹]
(١٣٨٨٢) علاء بن بدر کہتے ہیں کہ ایک مرد نے عورت سے نکاح کیا، پھر مرد نے زنا کرلیا جس کی وجہ سے حد لگائی گئی۔ پھر اس کو حضرت علی (رض) کے پاس لایا گیا تو انھوں نے میاں بیوی کے درمیان تفریق ڈال دی۔ پھر مرد سے کہا : تو شادی صرف حد لگائی گئی عورت سے کرسکتا ہے۔
(ب) حنش بن معتمر فرماتے ہیں کہ ایک قوم حضرت علی (رض) کے پاس فیصلہ لے کر آئی کہ شادی کے بعد میاں بیوی میں سے کسی نے دخول سے قبل زنا کرلیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ان کے درمیان تفریق ڈال دی گئی۔