hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13910

.

سنن البيهقي

13910
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۹۰۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حُدَیْجُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِیَاسٍ وَہُوَ أَبُو عَمْرٍو الشَّیْبَانِیُّ : عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی شَمْخٍ فَرَأَی بَعْدُ أُمَّہَا فَأَعْجَبَتْہُ فَذَہَبَ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً لَمْ أَدْخُلْ بِہَا ثُمَّ أَعْجَبَتْنِی أُمُّہَا فَأُطْلِّقُ الْمَرْأَۃَ وَأَتَزَوَّجُ أُمَّہَا؟ قَالَ : نَعَمْ۔ فَطَلَّقَہَا فَتَزَوَّجَ أُمَّہَا فَأَتَی عَبْدُ اللَّہِ الْمَدِینَۃَ فَسَأَلَ أَصْحَابَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالُوا : لاَ یَصْلُحُ ثُمَّ قَدِمَ فَأَتَی بَنِی شَمْخٍ فَقَالَ : أَیْنَ الرَّجُلُ الَّذِی تَزَوَّجَ أَمَّ الْمَرْأَۃِ الَّتِی کَانَتْ تَحْتَہُ قَالُوا : ہَا ہُنَا قَالَ : فَلْیُفَارِقْہَا قَالُوا : وَقَدْ نَثَرَتْ لَہُ بَطْنَہَا قَالَ فَلْیُفَارِقْہَا فَإِنَّہَا حَرَامٌ مِنَ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ وَبِہَذَا الْمَعْنَی رَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ۔ [صحیح]
(١٣٩٠٤) سعید بن ایاس فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بنو شمخ کی ایک عورت سے شادی کی۔ اس شخص نے اس کے بعد اس کی والدہ کو دیکھا تو وہ اس کو اچھی لگی تو وہ شخص حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس گیا۔ کہنے لگا : میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے لیکن مجامعت ابھی نہیں کی۔ پھر اس کی والدہ مجھے زیادہ اچھی لگی۔ کیا میں اس عورت کو طلاق دے کر اس کی والدہ سے شادی کرلوں ؟ تو عبداللہ بن مسعود فرمانے لگے : ہاں کرلو۔ اس نے طلاق دے کر اس کی والدہ سے شادی کرلی۔ پھر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے مدینہ آکر صحابہ سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : یہ درست نہیں ہے، پھر عبداللہ بن مسعود بنو شمخ کے پاس آئے اور فرمایا : وہ شخص کدھر ہے جس نے عورت کی والدہ سے شادی کی تھی جو اس کے نکاح میں تھی۔ انھوں نے کہا : یہ ہے تو ابن مسعود (رض) فرمانے لگے : اس کو جدا کر دے۔ انھوں نے کہا کہ وہ حاملہ ہوچکی تھی۔ فرمایا : اس کو جدا کر دے۔ یہ اللہ کی جانب سے حرام ہے۔