hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13909

.

سنن البيهقي

13909
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۹۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی السَّرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِی شَمْخٍ مِنْ فَزَارَۃَ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ثُمَّ رَأَی أُمَّہَا فَأَعْجَبَتْہُ فَاسْتَفْتَی ابْنَ مَسْعُودٍ عَنْ ذَلِکَ فَأَمَرَہُ أَنْ یُفَارِقَہَا وَیَتَزَوَّجَ أُمَّہَا فَتَزَوَّجَہَا فَوَلَدَتْ لَہُ أَوْلاَدًا ثُمَّ أَتَی ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَدِینَۃَ فَسَأَلَ عَنْ ذَلِکَ فَأُخْبِرَ أَنَّہَا : لاَ تَحِلُّ فَلَمَّا رَجَعَ إِلَی الْکُوفَۃِ قَالَ لِلرَّجُلِ : إِنَّہَا عَلَیْکَ حَرَامٌ إِنَّہَا لاَ تَنْبَغِی لَکَ فَفَارِقْہَا۔[صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۰۸۱۱]
(١٣٩٠٣) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ فزارہ قبیلہ کی شاخ بنو شمخ کی ایک عورت سے ایک شخص نے شادی کی۔ پھر اس بچی کی والدہ کو دیکھا تو وہ اس کو زیادہ اچھی لگی تو اس نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے اس کے بارے میں فتویٰ طلب کیا تو عبداللہ بن مسعود (رض) نے فتویٰ دیا کہ بچی کو جدا کر کے اس کی والدہ سے شادی کرلو۔ اس شخص نے شادی کرلی، اس سے اولاد بھی ہوئی۔ پھر ابن مسعود (رض) مدینہ آئے تو انھوں نے اس کے بارے میں پوچھا تو ان کو بتایا گیا کہ یہ اس کے لیے جائز نہیں ہے پھر جب وہ کوفہ آئے تو اس شخص کو کہا : یہ تجھ پر حرام ہے، تمہارے لیے مناسب نہیں ہے اس کو الگ کر دو ۔