hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13928

.

سنن البيهقي

13928
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۹۲۲) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ أَبَا نَہْشَلٍ الأَسْوَدَ قَالَ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : إِنِّی رَأَیْتُ جَارِیَۃً لِی مُنْکَشِفًا عَنْہَا وَہِیَ فِی الْقَمَرِ فَجَلَسْتُ مِنْہَا مَجْلِسَ الرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ فَقَالَتْ : إِنِّی حَائِضٌ فَلَمْ أَمَسَّہَا فَأَہِبُہَا لاِبْنِی یَطَؤُہَا فَنَہَاہُ الْقَاسِمُ عَنْ ذَلِکَ۔
(١٣٩٢٢) ابونہشل اسود نے قاسم بن محمد سے کہا کہ میں نے اپنی لونڈی کو دیکھا کہ اس کے کپڑا ہٹا ہوا تھا اور چاندنی رات تھی تو میں اس کے ساتھ اس طرح بیٹھا جیسے مراد اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ اس نے کہا : میں حائضہ ہوں۔ میں نے مجامعت نہ کی، میں نے اپنے بیٹے کو ہبہ کردی، وہ اس سے مجامعت کرسکتا ہے تو قاسم بن محمد نے اس سے منع فرما دیا۔