(۱۴۰۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ سَلْمٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ سُلَیْمَانَ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ الثَّقَفِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَسْلَمْتُ وَتَحْتِی عَشْرُ نِسْوَۃٍ أَرْبَعٌ مِنْہُنَّ مِنْ قُرَیْشٍ إِحْدَاہُنَّ بِنْتُ أَبِی سُفْیَانَ فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اخْتَرْ مِنْہُنَّ أَرْبَعًا وَخَلِّ سَائِرَہُنَّ ۔
فَاخْتَرْتُ مِنْہُنَّ أَرْبَعًا مِنْہُنَّ ابْنَۃُ أَبِی سُفْیَانَ۔ [صحیح]
(١٤٠٥٥) محمد بن عبیداللہ ثقفی حضرت عروہ بن مسعود سے نقل فرماتے ہیں کہ میں مسلمان ہوا تو میرے نکاح میں ١٠ عورتیں تھیں، ٤ قریشی تھیں، ان میں سے ایک ابوسفیان کی بیٹی تھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : ان میں چار کا انتخاب کرلو اور باقی کو چھوڑ دو تو میں نے چار کو منتخب کرلیا، ان میں سے ابوسفیان کی بیٹی بھی تھی۔