hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14176

.

سنن البيهقي

14176
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۱۷۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قُلْتُ : إِنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَنْہَی عَنِ الْمُتْعَۃِ وَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ یَأْمُرُ بِہَا۔ قَالَ : عَلَی یَدَیَّ جَرَی الْحَدِیثُ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَمَّا وَلِیَ عُمَرُ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ہَذَا الرَّسُولُ وَإِنَّ ہَذَا الْقُرْآنَ ہَذَا الْقُرْآنُ وَإِنَّہُمَا کَانَتَا مُتْعَتَانِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا أَنْہَی عَنْہُمَا وَأُعَاقِبُ عَلَیْہِمَا إِحْدَاہُمَا مُتْعَۃُ النِّسَائِ وَلاَ أَقْدِرُ عَلَی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً إِلَی أَجَلٍ إِلاَّ غَیَّبْتُہُ فِی الْحِجَارَۃِ وَالأُخْرَی مُتْعَۃُ الْحَجِّ افْصِلُوا حَجَّکُمْ مِنْ عُمْرَتِکُمْ فَإِنَّہُ أَتَمُّ لِحَجِّکُمْ وَأَتَمُّ لِعُمْرَتِکُمْ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہَمَّامٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَنَحْنُ لاَ نَشُکُّ فِی کَوْنِہِمَا عَلَی عَہْدِ رَسُوُلِ اللَّہِ -ﷺ- لَکِنَّا وَجَدْنَاہُ نَہَی عَنْ نِکَاحَ الْمُتْعَۃِ عَامَ الْفَتْحِ بَعْدَ الإِذْنِ فِیہِ ثُمَّ لَمْ نَجِدْہُ أَذِنَ فِیہِ بَعْدَ النَّہْیِ عَنْہُ حَتَّی مَضَی لِسَبِیلِہِ -ﷺ- فَکَانَ نَہْیُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ نِکَاحِ الْمُتْعَۃِ مُوَافِقًا لِسُنَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخَذْنَا بِہِ وَلَمْ نَجِدْہُ -ﷺ- نَہَی عَنْ مُتْعَۃِ الْحَجِّ مِن رِوَایَۃٍ صَحِیحَۃٍ عَنْہُ وَوَجَدْنَا فِی قَوْلِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ أَحَبَّ أَنْ یُفْصَلَ بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ لِیَکُونَ أَتَمَّ لَہُمَا فَحَمَلْنَا نَہْیَہُ عَنْ مُتْعَۃِ الْحَجِّ عَلَی التَّنْزِیہِ وَعَلَی اخْتِیَارِ الأَفْرَادِ عَلَی غَیْرِہِ لاَ عَلَی التَّحْرِیمِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٤١٧٠) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ابن زبیر (رض) متعہ سے منع کرتے جبکہ ابن عباس (رض) متعہ کا حکم فرماتے۔ کہتے ہیں : میرے سامنے حدیث تھی کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) کے ساتھ متعہ کیا، لیکن جب حضرت عمر (رض) خلیفہ بنے تو انھوں نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا کہ یقیناً یہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور یہ قرآن ہے، متعہ کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں اجازت تھی لیکن میں ان دونوں متعوں سے منع کرتا ہوں اور ان کی وجہ سے سزا بھی دیتا ہوں : 1 عورتوں سے متعہ کرنا۔ میں نے جس آدمی کو بھی پکڑ لیا، پتھر مار مار کر رجم کر دوں گا۔ 2 اور دوسرا متعہ یعنی حج میں فائدہ اٹھانا۔ تم اپنے حج کو عمرہ سے جدا کرو۔ یقیناً تمہارا حج کو پورا کرنے والا عمرہ کو زیادہ احسن انداز سے پورا کرنے والا ہے۔
نوٹ : شیخ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں ان کے جواز میں کوئی شک نہیں ہے، لیکن نکاح متعہ سے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے سال اجازت کے بعد منع فرما دیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفات تک اس کی اجازت نہ دی، حضرت عمر (رض) نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی موافقت کی بنا پر منع فرمایا۔ لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج تمتع سے منع نہ فرمایا تھا تو حضرت عمر (رض) نے حج تمتع سے منع فرمایا ان کے نزدیک حج وعمرہ کو الگ الگ کرنا افضل ہے، تاکہ حج وعمرہ کو مکمل طور پر احسن انداز سے ادا کیا جائے، لیکن حج تمتع سے ممانعت تنزیہی ہے نہ کہ تحریمی۔