(۱۴۲۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِیٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی سِنَانُ بْنُ أَبِی سِنَانٍ الدُّؤَلِیُّ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ عَدْوَی ۔ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَعْرَابِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفَرَأَیْتَ الإِبِلَ تَکُونُ فِی الرَّمْلِ أَمْثَالَ الظِّبَائُ فَیَأْتِیہَا الْبَعِیرُ الأَجْرَبُ فَتَجْرَبُ جَمِیعًا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : فَمَنْ أَعْدَی الأَوَّلَ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٤٢٣٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیماری متعدی نہیں ہوتی تو ایک دیہاتی کھڑا ہوا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کا صحت مند اونٹوں کے بارے میں کیا خیال ہے، جو ہرن کے مانند ہوتے ہیں، پھر ان کے ساتھ خارشی اونٹ آتا ہے تو وہ سارے خارش زدہ ہوجاتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : پہلے کو بیماری کس نے لگائی تھی۔