hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14293

.

سنن البيهقي

14293
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۲۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوَشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الأَمَۃِ تَکُونُ تَحْتَ الْعَبْدِ فَتُعْتَقُ : أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ مَا لَمْ یَمَسَّہَا فَإِنْ مَسَّہَا فَزَعَمَتْ أَنَّہَا جَہِلَتْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ فَإِنَّہَا تُتَّہَمُ وَلاَ تُصَدَّقُ بِمَا ادَّعَتْ مِنَ الْجَہَالَۃِ وَلاَ خِیَارَ لَہَا بَعْدَ أَنْ یَمَسَّہَا۔ وَفِی حَدِیثِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ: إِذَا وَقَعَ عَلَیْہَا وَلَمْ تَعْلَمْ فَلَہَا الْخِیَارُ إِذَا عَلِمَتْ۔ وَرَوَی الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ فِی الأَمَۃِ تُعْتَقُ فَیَغْشَاہَا زَوْجُہَا قَبْلَ أَنْ تُخَیَّرَ قَالَ : تُسْتَحْلَفُ أَنَّہَا لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ ثُمَّ تُخَیَّرُ۔ [صحیح]
(١٤٢٨٧) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : ایسی لونڈی جو غلام کے نکاح میں ہو آزاد کردی جائے تو خاوند کی مجامعت سے پہلے اس کو اختیار ہے، اگر خاوند نے مجامعت کرلی اور لونڈی نے جہالت کا دعویٰ کردیا تو اس کو اختیار ہے لیکن اس کو متہم کیا جائے گا اور جہالت کے دعویٰ کی تصدیق نہ کی جائے گی اور مجامعت کے بعد اس کو کوئی اختیار نہیں ہے۔
(ب) ابن جریج کی روایت جو عطاء بن ابی رباح سے منقول ہے، جب غلام لونڈی پر واقع ہوگیا لیکن لونڈی کو علم نہ تھا جب پتہ چلا تب اس کو اختیار ہے۔
(ج) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لونڈی کی آزادی کے بعد غلام خاوند نے مجامعت کرلی اختیار دیے جانے سے پہلے۔ تو اس سے قسم لی جائے گی کہ اس کو معلوم نہ تھا، پھر اختیار دیا جائے گا۔