(۱۴۳۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّ لِی جَارِیَۃً وَہِی خَادِمُنَا وَسَانِیَتُنَا وَأَنَا أَطُوفُ عَلَیْہَا وَأَنَا أَکْرَہُ أَنْ تَحْمِلَ فَقَالَ : اعْزِلْ عَنْہَا إِنْ شِئْتَ فَإِنَّہُ سَیَأْتِیہَا مَا قُدِّرَ لَہَا ۔ فَلَبِثَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَاہُ فَقَالَ : إِنَّ الْجَارِیَۃَ قَدْ حَمَلَتْ۔ فَقَالَ : قَدْ أَخْبَرْتُکَ أَنَّہُ سَیَأْتِیہَا مَا قُدِّرَ لَہَا ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۳۹]
(١٤٣٠٥) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا کہ کہنے لگا : میری لونڈی اور خادمہ ہے، میں اس سے مجامعت بھی کرتا ہوں لیکن اس کے حاملہ ہونے کو ناپسند کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ اس سے عزل کریں اگر چاہیں تو وگرنہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ اس کو جنم دے گی۔ کچھ دنوں کے بعد پھر وہ شخص آیا اور کہنے لگا کہ میری لونڈی حاملہ ہوگئی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تجھے خبر دی تھی کہ عنقریب آئے گا جو اللہ نے اس کے مقدر میں کر رکھا ہے۔