(۱۴۴۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ: مَنْ غَسَّلَ مَیِّتًا فَلْیَغْتَسِلْ ، وَمَنْ حَمَلَ مَیِّتًا فَلْیَتَوَضَّأْ ، وَمَنْ مَشَی مَعَہَا فَلاَ یَجْلِسْ حَتَّی یُقْضَی دَفْنُہَا۔
قَالَ الشَّیْخُ: ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ مَوْقُوفًا عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ کَمَا أَشَارَ إِلَیْہِ الْبُخَارِیُّ۔ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَرْفُوعًا۔ [ضعیف]
(١٤٤٣) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جو شخص میت کو غسل دے تو وہ غسل کرے اور جو میت کو اٹھائے تو وہ وضو کرے اور جو اس کے ساتھ چلے وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک اس کو دفن نہ کردیا جائے۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت سیدنا ابوہریرہ (رض) سے موقوفاً صحیح ثابت ہے جیسا کہ اس بات کی طرف امام بخاری (رح) نے بھی اشارہ کیا ہے۔ یہی روایت ایک دوسری سند سے مرفوعاً بھی نقل کی گئی ہے۔