(۱۴۴۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ بِبَغْدَادَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِیمِ یَعْنِی الْبَرْقِیَّ وَجَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنِ الْعَلاَئِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ غَسَّلَ مَیِّتًا فَلْیَغْتَسِلْ ، وَمَنْ حَمَلَہُ فَلْیَتَوَضَّأْ))۔
زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ الْبُخَارِیُّ: رَوَی عَنْہُ أَہْلُ الشَّامِ أَحَادِیثَ مَنَاکِیرَ۔
وَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِیُّ: زُہَیْرُ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَرْفُوعًا۔[ضعیف]
(١٤٤٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو شخص میت کو غسل دے وہ غسل کرے اور جو اس کو اٹھائے وہ وضو کرے۔ “ (ب) امام بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ زبیر بن محمد سے اہل شام نے منکر روایات بیان کی۔ امام نسائی (رح) فرماتے ہیں کہ زہیر قوی نہیں۔ ایک اور سند سے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے مرفوعاً بیان کیا گیا ہے۔