(۱۴۴۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ وَہِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ الأَشْعَثَ بْنَ قَیْسٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَشِقَہَا عَلَی حُکْمِہَا فَاحْتَکَمَتْ عَلَیْہِ مَمْلُوکَیْنِ لَہُ فَأَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : عَشِقْتُ امْرَأَۃً قَالَ : ذَاکَ مِمَّا لَمْ تَمْلِکْ۔ قَالَ : جَعَلْتُ لَہَا حُکْمَہَا۔ قَالَ : حُکْمُہَا لَیْسَ بِشَیْئٍ لَہَا سُنَّۃُ نِسَائِہَا۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]
(١٤٤٢٧) ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اشعث بن قیس نے ایک عورت سے عشق کرتے ہوئے اس کے فیصلے کے مطابق شادی کرلی تو اس عورت نے اس کے ذمہ دو غلام ڈال دیے تو اشعث حضرت عمر (رض) کے پاس آگئے اور کہنے لگے : میں نے عشق کی وجہ سے عورت سے شادی کی، کہنے لگے : جب تک تو اس کا مالک نہیں بنا۔ اشعث کہنے لگے : میں نے اس کے حکم کو مانا، جو لاگو کیا ہوا ہے، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کے لیے کچھ نہیں سوائے اس کے قبیلہ کی عورتوں کا حق مہر۔