hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14432

.

سنن البيهقي

14432
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۴۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ أَنَّ الأَشْعَثَ بْنَ قَیْسٍ صَحِبَ رَجُلاً فَرَأَی امْرَأَتَہُ فَأَعْجَبَتْہُ فَتُوُفِّیَ فِی الطَّرِیقِ فَخَطَبَہَا الأَشْعَثُ بْنُ قَیْسٍ فَأَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَہُ إِلاَّ عَلَی حُکْمِہَا فَتَزَوَّجَہَا عَلَی حُکْمِہَا ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ نَحْکُمَ فَقَالَ : احْکُمِی۔ فَقَالَتْ : أَحْکُمُ فُلاَنًا وَفُلاَنًا رَقِیقًا کَانُوا لأَبِیہِ مِنْ تِلاَدِہِ فَقَالَ : احْکُمِی غَیْرَ ہَؤُلاَئِ فَأَبَتْ فَأَتَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَجَزْتُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ فَقَالَ : مَا ہُنَّ؟ قَالَ : عَشِقْتُ امْرَأَۃً۔ قَالَ : ہَذَا مَا لَمْ تَمْلِکْ۔ قَالَ : ثُمَّ تَزَوَّجْتُہَا عَلَی حُکْمِہَا ثُمَّ طَلَّقْتُہَا قَبْلَ أَنْ تَحْکُمَ۔ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : امْرَأَۃٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : یَعْنِی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَہَا مَہْرُ امْرَأَۃٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ وَیَعْنِی مِنْ نِسَائِہَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(١٤٤٢٦) محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ اشعث بن قیس ایک مرد کے ساتھ چلے تو انھیں اس شخص کی عورت بڑی پسند آئی۔ وہ آدمی راستے میں فوت ہوگیا تو اشعث بن قیس نے عورت کو نکاح کا پیغام دیا، لیکن عورت نے انکار کردیا، لیکن وہ اس کے فیصلے پر اس سے شادی کرسکتی ہے تو اشعث بن قیس نے اس عورت کے فیصلے کے مطابق شادی کرلی۔ پھر اشعث نے فیصلہ سے پہلے ہی طلاق دے دی اور کہنے لگے : میرے فیصلہ کو مانو۔
تو اس عورت نے کہا : میں فلاں فلاں غلام کو فیصل بناتی ہوں جو ان کے باپ کے موروثی غلام ہیں، اس نے کہا : ان کے علاوہ کسی اور کو فیصل بناؤ۔ اس عورت نے انکار کردیا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آئے اور تین مرتبہ فرمایا کہ میں عاجز آگیا۔ تو انھوں نے پوچھا : کس چیز سے ؟ کہنے لگے : میں نے ایک عورت سے عشق کیا۔ فرمانے لگے کہ تو اس کا مالک نہیں تھا۔ اس نے کہا : نہیں، پھر میں نے اس کے فیصلہ پر شادی کرلی، پھر اس کے فیصلہ کرنے سے پہلے ہی طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یہ مسلمان عورت ہے، امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ عمر (رض) نے فرمایا : اس کے لیے مسلمان عورتوں والا حق مہر ہے، یعنی اس کے قبیلہ کی عورتوں جیسا۔