(۱۴۴۴۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَشْتَرِطُ عَلَی زَوْجِہَا أَنَّہُ لاَ یَخْرُجُ بِہَا مِنْ بَلَدِہَا قَالَ سَعِیدٌ : یَخْرُجُ بِہَا إِنْ شَائَ ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً وَشَرَطَ لَہَا دَارَہَا قَالَ : زَوْجُہَا دَارُہَا۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : أَرَی أَنْ یُوفَی لَہَا بِشَرْطِہَا۔ وَقَوْلُ الْجَمَاعَۃِ أَوْلَی۔ [ضعیف]
(١٤٤٤١) سعید بن مسیب سے سوال کیا گیا کہ جو عورت اپنے خاوند کے لیے شرط لگا دیتی ہے کہ وہ اسے اس شہر سے باہر لے کر نہ جائے گا تو سعید بن مسیب فرماتے ہیں : اگر چاہے تو لے جاسکتا ہے۔
(ب) شعبی اس مرد کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی بیوی پر گھر رہنے کی شرط لگا دی تو وہ فرماتے ہیں کہ اس کا خاوند ہی اس کا گھر ہے۔
(ج) حضرت عمرو بن عاص (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کی شرط کو پورا کیا جائے گا۔