hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14448

.

سنن البيهقي

14448
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۴۴۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَقَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً وَشَرَطْتُ لَہَا الْفُرْقَۃَ وَالْجِمَاعَ بِیَدِہَا۔فَقَالَ : خَالَفْتَ السُّنَّۃَ وَوَلَّیْتَ الأَمْرَ غَیْرَ أَہْلِہِ فَالصَّدَاقُ وَالْفِرَاقُ وَالْجِمَاعُ بِیَدِکَ قَالَ وَجَائَ ہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً وَشَرَطْتُ لَہَا إِنْ لَمْ أَجِئْ بِکَذَا وَکَذَا إِلَی کَذَا وَکَذَا فَلَیْسَ لِی نِکَاحٌ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : النِّکَاحُ جَائِزٌ وَالشَّرْطُ لَیْسَ بِشَیْئٍ ۔ [ضعیف]
(١٤٤٤٢) عطاء حراسانی فرماتے ہیں کہ ایک مرد حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے ایک عورت سے اس شرط پر شادی کی ہے کہ جدائی اور جماع اس کی مرضی سے ہوگا۔ فرماتے ہیں : تو نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے اور معاملہ تو نے اس کے سپرد کردیا جو اس کا اہل نہیں ہے۔ حق مہر، جدائی اور جماع یہ معاملات تیرے ہاتھ میں ہیں۔ ایک دوسرا شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے عورت سے نکاح اس شرط پر کرنے کا ارادہ کیا ہے کہ اگر وہ فلاں چیز اتنی اتنی نہ لائی تو کوئی نکاح نہیں ہے تو ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : نکاح جائز ہے لیکن شرط درست نہیں ہے۔