hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14482

.

سنن البيهقي

14482
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۴۷۶) وَبِإِسْنَادِہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قَوْلِہِ تَعَالَی {اِذَا نَکَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْہُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْہُنَّ فَمَا لَکُمْ عَلَیْہِنَّ مِنْ عِدَّۃٍ تَعْتَدُّوْنَہَا} فَہَذَا الرَّجُلُ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ ثُمَّ یُطَلِّقُہَا مِنْ قَبْلِ أَنْ یَمَسَّہَا فَإِذَا طَلَّقَہَا وَاحِدَۃً بَانَتْ مِنْہُ وَلاَ عِدَّۃَ عَلَیْہَا تَزَوَّجُ مَنْ شَائَ تْ ثُمَّ قَالَ {فَمَتِّعُوْہُنَّ وَ سَرِّحُوْہُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًاo} یَقُولُ : إِنْ کَانَ سَمَّی لَہَا صَدَاقًا فَلَیْسَ لَہَا إِلاَّ النِّصْفُ وَإِنْ لَمْ یَکُنْ سَمَّی لَہَا صَدَاقًا مَتَّعَہَا عَلَی قَدْرِ یُسْرِہِ وَعُسْرِہِ وَہُوَ السَّرَاحُ الْجَمِیلُ۔ [ضعیف]
(١٤٤٧٦) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اللہ کے اس قول : { اِذَا نَکَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْہُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْہُنَّ فَمَا لَکُمْ عَلَیْہِنَّ مِنْ عِدَّۃٍ تَعْتَدُّوْنَہَا } [الاحزاب ٤٩] ” جب تم مومنہ عورتوں سے نکاح کرو، پھر صحبت سے پہلے تم نے طلاق دے دی، پھر تمہارے اوپر کوئی دنوں کی گنتی نہیں ہے کہ تم اس کو شمار کرتے پھرو۔ “ مرد عورت سے شادی کے بعد مجامعت سے پہلے طلاق دے دے تو پھر اس عورت پر عدت نہیں جس سے چاہے شادی کرلے، پھر فرمایا : { فَمَتِّعُوْہُنَّ وَ سَرِّحُوْہُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا ۔ } [الاحزاب ٤٩] ” ان کو فائدہ دو اور اچھے طریقے سے چھوڑ دو ۔ “ اگر حق مہر مقرر کر رکھا ہے تو نصف ادا کرنا ہے اگر حق مہر مقرر نہیں تو اپنی طاقت کے مطابق فائدہ دینا ہے۔ یہ ہے احسن انداز سے چھوڑنا۔