hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14541

.

سنن البيهقي

14541
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۵۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ حَدَّثَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ سَمِعَ عُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ أَبِی یَزِیدَ یَقُولُ دَعَا أَبِی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ فَأَتَاہُ فَجَلَسَ وَوُضِعَ الطَّعَامُ فَمَدَّ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ یَدَہُ وَقَالَ : خُذُوا بِسْمِ اللَّہِ وَقَبَضَ عَبْدُ اللَّہِ یَدَہُ وَقَالَ : إِنِّی صَائِمٌ۔ [صحیح]
(١٤٥٣٥) عبیداللہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ میرے والد نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو دعوت دی تو وہ آئے اور بیٹھے، کھانا رکھا گیا تو حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنا ہاتھ کھانے میں رکھا اور فرمایا : بسم اللہ پڑھ کر شروع کرو اور حضرت عبداللہ نے اپنا ہاتھ اٹھا لیا اور فرمایا : میں روزہ سے ہوں۔