hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14593

.

سنن البيهقي

14593
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۵۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ قَالَ : دُعِیَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ إِلَی طَعَامٍ فَلَمَّا جَائَ رَأَی الْبَیْتَ مُنَجَّدًا فَقَعَدَ خَارِجًا وَبَکَی قَالَ فَقِیلَ لَہُ : مَا یُبْکِیکَ؟ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا شَیَّعَ جَیْشًا فَبَلَغَ عَقَبَۃَ الْوَدَاعِ قَالَ : أَسْتَوْدِعُ اللَّہَ دِینَکُمْ وَأَمَانَاتِکُمْ وَخَوَاتِیمَ أَعْمَالِکُمْ ۔ قَالَ : فَرَأَی رَجُلاً ذَاتَ یَوْمٍ قَدْ رَقَّعَ بُرْدَۃً لَہُ بِقِطْعَۃٍ قَالَ فَاسْتَقْبَلَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَقَالَ ہَکَذَا وَمَدَّ یَدَیْہِ وَمَدَّ عَفَّانُ یَدَیْہِ وَقَالَ : تَطَالَعَتْ عَلَیْکُمُ الدُّنْیَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ أَیْ أَقْبَلَتْ حَتَّی ظَنَنَّا أَنْ یَقَعَ عَلَیْنَا ثُمَّ قَالَ : أَنْتُمُ الْیَوْمَ خَیْرٌ أَمْ إِذَا غَدَتْ عَلَیْکُمْ قَصْعَۃٌ وَرَاحَتْ أُخْرَی وَیَغْدُو أَحَدُکُمْ فِی حُلَّۃٍ وَیَرُوحُ فِی أُخْرَی وَتَسْتُرُونَ بُیُوتَکُمْ کَمَا تُسْتَرُ الْکَعْبَۃُ ۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ : أَفَلاَ أَبْکِی وَقَدْ بَقِیتُ حَتَّی تَسْتُرُونَ بُیُوتَکُمْ کَمَا تُسْتَرُ الْکَعْبَۃُ۔ [ضعیف]
(١٤٥٨٧) محمد بن کعب کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن یزید کو کھانے کی دعوت دی گئی۔ جب انھوں نے گھر کی زیب وزینت دیکھی تو باہر بیٹھ کر رونے لگے۔ ان سے کہا گیا : آپ کو کس چیز نے رلا دیا ؟ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب لشکر ترتیب دیتے اور انھیں الوداع کہنے کے لیے پہنچتے تو فرماتے : میں تمہارا دین، تمہاری امانتیں اور تمہارے اعمال کا اختتام اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ کہتے ہیں کہ آپ نے ایک دن ایک شخص کی چادر کو پیوند لگے ہوئے دیکھا تو سورج کے طلوع ہونے کی طرف متوجہ ہوئے اور اس طرح اپنے ہاتھ پھیلائے کہ عفان نے اپنے ہاتھ پھیلا کر دیکھائے اور فرمانے لگے کہ تمہیں دنیا وافر مل گئی ہے، تین مرتبہ فرمایا یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ ہمارے اوپر گرپڑیں گے۔ پھر فرمانے لگے : تم آج بہتر ہو یا جب صبح کے وقت تمہارے سامنے ایک پلیٹ ہو اور شام کے وقت دوسری اور صبح تم ایک جوڑے میں کرو اور شام دوسرے میں اور تم اپنے گھروں کو پردوں سے اس طرح ڈھانپوں جیسے بیت اللہ کو ڈھانپا جاتا ہے اور عبداللہ بن یزید کہتے ہیں کہ کیا میں نہ رؤں کہ میں باقی ہوں یہاں تک کہ تم نے اپنے گھروں کو پردوں سے چھپالیا ہے جیسا کہ بیت اللہ کو چھپایا جاتا تھا۔