hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14604

.

سنن البيهقي

14604
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۵۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُمَیْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ بُسْرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ بِأَبِیہِ وَہُوَ عَلَی بَغْلَۃٍ لَہُ بَیْضَائَ فَأَتَاہُ فَأَخَذَ بِلِجَامِہَا فَقَالَ : انْزِلْ عَلَیَّ۔ قَالَ : فَنَزَلَ عَلَیْنَا فَأُتِیَ بِتَمْرٍ وَسَوِیقٍ فَجَعَلَ یَأْکُلُ مِنْہُ ثُمَّ یَضَعُ النَّوَی عَلَی ظَہْرِ السَّبَّابَۃِ أَوِ الْوُسْطَی أَوْ عَلَیْہِمَا جَمِیعًا ثُمَّ یَرْمِی بِہِ قَالَ وَصَنَعَ لَہُ طَعَامًا فَجَعَلَ یَأْکُلُ مِنْہُ ثُمَّ أَتَاہُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ أَوْ سَوِیقٍ فَشَرِبَ مِنْہُ ثُمَّ أَعْطَاہُ الَّذِی عَنْ یَمِینِہِ فَأَرَادَ أَنْ یَسِیرَ أَوْ یَرْتَحِلَ فَقَالَ : ادْعُ لَنَا فَقَالَ : اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ وَابْنِ أَبِی عَدِیٍّ وَیَحْیَی بْنِ حَمَّادٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۰۴۲]
(١٤٥٩٨) عبداللہ بن بسر کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے والد کے پاس سے گزرے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سفید خچر پر سوار تھے۔ اس نے آکر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خچر کی لگام کو پکڑ لیا اور کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس اتریں۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے پاس پڑاؤ کیا تو کھجور اور ستو لائے گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجور کھا رہے تھے اور گٹھلی کو شہادت یا درمیان والی انگلی کے اوپر یا دونوں کے اوپر رکھ کر پھینک دیتے۔ راوی کہتے ہیں تو انھوں نے آپ کے لیے کھانا بنایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھایا۔ پھر اس کے بعد دودھ یا ستو کا پیالہ لایا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیا، پھر اس کو دیا جو آپ کے دائیں جانب تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چلنے یا کوچ کا ارادہ کیا تو اس نے کہا : ہمارے لیے دعا کیجیے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ان کے رزق میں برکت دے اور ان کو معاف کر اور ان پر رحم فرما۔